خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیدیا
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )ایک غریب حاملہ عورت نے ڈاکٹروں کی طرف سے مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پرجناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔
لاہور کا رہائشی شخص اپنی حاملہ بیوی کو ڈلیوری کیلئے جناح ہسپتال لے کر آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کو 2 بجے کے قریب جناح ہسپتال لے کر آیا لیکن لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دیکر کر باہر نکال دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حماد خود ایک غریب ڈرائیور ہے حماد نے خود بتایا کہ میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دے دیا۔
ایک انگلش اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ گائناکالوجسٹ نے حاملہ خاتون کو یہ کہہ کر دھتکار دیا تھا کہ اس نے تجویز کردہ لیبارٹری سے خون کا ٹیسٹ کیوں نہیں کروایا ہے.
ہمیشہ کی طرح مجرمانہ غفلت برتنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی انکوائری کرنے کی یقین دہانی پر متاثرہ خاتون کے ورثاء کو ٹال دیا ہے.
لاہور کے جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
Comments are closed.