محاذ آرائی پارٹی اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے، چوہدری نثار
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔
چوہدری نثار علی نے کہا کہ لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے،مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔
Comments are closed.