ڈیرن سمی کو 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست صدر مملکت نے منظور کر لی.
یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹکیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندر کے فواد رانا نے بھی ٹویٹ کیا ہے، پاکستان کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔
پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔
صدر مملکت عارف علوی نے پشاور زلمی کےکپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔
ڈیرن سیمی پاکستانی شائقین کرکٹ میں سب سے زیادہ مقبول غیر ملکی پلیئر ہیں جو نہ صرف خود پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے بلکہ دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں پر بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے رہے ہیں.
Comments are closed.