علی ظفر نے علی عظمت کی چھترول کردی، ویڈیو پیغام جاری

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں گانے پر ملک بھر میں تنقید ہوئی تو نام لیے بغیر علی عظمت نے اسے اپنے حریف کی کارستانی قرار دے کر خریدے ہوئے بلاگرز کا ردعمل قرار دیا لیکن علی ظفر نے ویڈیو بیان میں اپنے نقاد کی خوب چھترول کر دی.

علی ظفر

ایونٹ میں علی عظمت، عاصم اظہر اور راحت فتح علی خان جیسی شخصیات نے پرفارم کیا تھا،ان گلوکاروں میں ایک علی عظمت بھی تھے جنہوں نے اس تقریب کے فوری بعد ایک انٹرویو میں اشاروں ہی اشاروں میں گلوکار علی ظفر پر بھی تنقید کی۔

علی عظمت نے اپنے انٹرویو میں بغیر نام لیے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے ترانے گانے والے گلوکار نے کچھ بلاگرز کو خرید کر ان کے گانے ‘تیار ہو’ پر تنقید کروائی۔

وجہ یہ بنی کہ چار گلوکاروں کا گانا سن کر اس وقت مداحوں نے علی ظفر کے گانوں ‘سیٹی بجے گی’ اور ‘دل سے جاں لگا دے’ کو یاد کیا جس کے بعد علی ظفر کا نام کئی روز تک ٹرینڈ کرتا رہا تھا.

ٹوئٹر پر پہلے 3 پی ایس ایل میں آفیشل سانگ گانے والے علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ دنیا میں کسی کو بھی کوئی ازدواجی یا کوئی اور مسئلہ ہو اس کی وجہ کوئی اور نہیں صرف میں ہوں۔

علی ظفر اس حوالے سے ایک مزاحیہ ویڈیو بیان میں کہا ‘اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے، کوئی ازدواجی مسئلہ، کوئی سماجی مسئلہ، کاروبار نہیں چلا، گانا نہیں چلا، ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ بالکل نہیں، میں ہوں.

مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے کہا کہ کیوں کہ میں اتنا طاقتور ہوں، میرے پیرول پر بلاگرز ہیں بھائی جان، کیمبرج انالیٹیکا کیا ہے؟ ٹرمپ کیا ہے؟ ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا ہے؟ آپ کے بھائی نے.

علی ظفر نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ اپنے کمرے میں ایک ڈارٹ بورڈ لگائیں اور اس پر میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر اس پر کنکریاں ماریں اور اپنا دل ہلکا کریں، آپ کا غصہ کم ہوگا۔

یہی نہیں بلکہ آپ اگر چاہتے ہیں کہ میں خود آکر وہاں کھڑا ہوجاؤں اور آپ مجھے ماریں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے۔

ویڈیو پیغام کے دوران پیچھے سے کسی نے پی ایس ایل 2 میں گایا ان کا گانا ‘سیٹی بجے گی’ چلا دیا’ جس پر علی ظفر نے کہا کہ اس گانے کو فوری بند کرو جبکہ اپنے گانے کو ‘منحوس’ بھی کہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جب پی ایس ایل 5 کا ترانہ ‘تیار ہو’ جاری ہوا تھا تو اس وقت شائقین نے اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر علی عظمت نے اسے بلاگرز کے کھاتے ڈالتے ہوئے کہا علی ظفر کا نام نہیں لیتا وہ کیس کر دے گا.

Comments are closed.