کراچی کنگز کے آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کی کچرا اٹھانے کی ویڈیو وائرل

فوٹو : پی پی آئی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد پویلین کے باہر ڈگ آوٹ سے کچرا اُٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگ جونز کے گرویدہ ہو گئے۔

https://twitter.com/Shoaib_Jatt/status/1230912266054389760

یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب پریس ٹاک کے بعد آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پو یلین نے بکھرا ہوا کچرا اٹھانا شروع کیا جس کی موقع پر موجود کسی شخص نے موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی.

ویڈیو میں آسٹریلیا کے سابق  ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دین جونز کے اس عمل نے ان لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے جو شہر کو گندا کرنے میں ملوث ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے کچرے اٹھانے کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان لوگوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کا ڈبا پاس ہونے کے باوجود بھی کچرے کو باہر پھینکنا نازیبا عمل اور شرم کی بات ہے، ہم اپنے ملک کو خود ہی گندا کررہے ہیں جب کہ غیر ملکی اسے صاف کررہے ہیں۔

https://twitter.com/Sardarzada999/status/1230974072336584705

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے ایک شخص شعیب جٹ نے لکھا کہ جب آپ کچھ اچھا کریں گے تو اس کی تعریف تو کی جائے گی.

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ڈین جونز کے کچرا اٹھانے کے اقدام کو داد تحسین دے رہی ہے اور کچرا پھیلانے والوں کی لعن طعن کی جارہی ہے، لوگ اسے پاکستانی عوام کے لئے سبق قرار دے رہے ہیں.

ایک شہری نے لکھا ہے ہمارا کوئی سلیبرٹی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ان کو تو گند پھینکنا آتا ہے اٹھانا نہیں آتا، ہمارے تو عام عوام بھی اپنا پھیلایا گند اٹھاتے ہتک محسوس کرتے ہیں.

Comments are closed.