چوہدری نثار کو بحثیت صدر ٹکٹ میں دوں گا، شہباز شریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کروانے کے لیے سینیر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب بھی میرے دوست ہیں اور بطور صدر ن لیگ انہیں پارٹی ٹکٹ دوں گا۔
نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ میں ابھی نہیں بتا سکتا لیکن دونوں کے درمیان صلح ہونی چاہیے۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے سینیر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
Comments are closed.