پاکستان نےبھارت کو ہرا کر کبڈی ورلڈ کپ جیت لیا

فوٹو : فائل

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو ہرا کر کبڈی ورلڈ کپ فائنل جیت لیا گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو شکست دی تھی.

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43پوائنٹس سے شکست دی.

پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان مانا، شفیق چشی، ملک بن یامین، مشرف جنجوعہ، وقاص بٹ، اکمل شہزاد ڈوگر نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار اداکیا۔


روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ہاف میں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں۔

میچ سنسنی خیزی عروج پر رہیاس دوران بھارتی ٹیم اورانتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پرجان بوجھ کر اعتراضات بھی اٹھائے جو کہ ریفری مسترد کر دئیے۔

دوسرے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ سرکل اسٹائل کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے، جیت کے بعد پاکستان ٹیم نے جشن منایا اور گراونڈ کا چکر بھی لگایا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ہاف ٹائم پر بھارت کو 14 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔

اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم میں  تماشایوں کی بڑی تعداد نے فائل میچ دیکھا ، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

Comments are closed.