پیپلزپارٹی کی ایم پی اے شہناز انصاری قتل،بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس

فوٹو : سوشل میڈیا

حیدر آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں ایم پی اے شہناز انصاری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، انہیں شدید زخمی حالت میں نوابشاہ کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

شدید زخمی ہونے کے بعد رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو
پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیاتھا، اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں۔

شہناز انصاری نوشہرو فیروز کی پی پی خواتین ونگ کی صدر بھی رہیں، مقتولہ خواتین کی مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن سندھ اسمبلی تھیں۔

پی پی کی مقامی رہنماء اپنی بہن کے چہلم کے سلسلے میں دریا خان مری گئی تھیںپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، اہم شخصیت کا قتل ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہناز انصاری کے قتل کا نجی ٹی وی چینل سے پتہ چلا اور یہ میرے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری بہت اچھی سماجی کارکن اور سیاسی ورکر تھیں۔

قتل کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پرپیش آیا اور شہناز انصاری کے بہنوئی مرحوم زاہد کھوکر کے بھتیجے نے فائرنگ کی۔

شہناز انصاری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنےکاحکم دیا ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا


Comments are closed.