خلائی مخلوق انتخابات کرائے گی، وزیراعظم شاہد خاقان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ہم انتخابا ت میں حصہ لیں گے اور خلائی مخلوق انتخابات کرائے گی۔
سپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاالیکشن دو ماہ کی مدت میں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہانگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا، وزیراعظم نے کہاخورشید شاہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے۔
آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے، انھوں نے کہا مشاورت کرکے اگر صحافی کوئی تین نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں،ہم انتخابا ت میں حصہ لیں گے اور خلائی مخلوق انتخابات کرائے گی۔
عشائیہ میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ ، وفاقی وزراء پی ٹی آئی کے شفقت محمود، ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر متعدد ارکان بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.