عوام کیلئےوزیراعظم کا 15 ارب کا ریلیف پیکج، باقاعدہ اعلان آج ہوگا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف کیلئے 15 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا، قیمتوں میں کمی کا اعلان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد متوقع ہے.
اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومتی ترجمان اورپارٹی کے سینیئررہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمار پر غور کیا۔
ذرائع کے مطابق عوام کو یہ ریلیف یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی مختلف چیزوں پر دیا جائے گا، قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
متوقع حکومتی پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی اشیاء ملیں گی، اجلاس میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اورتجاویزپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کے عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے، حکومت عوام کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے گھی، دالیں، چاول اور چینی 25 فیصد تک سستی فراہم کئے جائیں گے.
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ غریب عوام کی تکالیف پرحکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ہماری اولین ترجیح پاکستان کے عوام خصوصاََغریب اور تنخواہ دار طبقہ ہےجس کوریلیف فراہم کرنےکےلئے حکومت ہر حد تک جائے گی ۔
عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ کے اجلاس میں کیا جائےگا ۔
Comments are closed.