پاکستان ہی ہمارا نعرہ، ہمارا مقصداور یہی ہماری منزل ہے،سید علی گیلانی

فوٹو : فائل

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے پاکستان ہی ہمارا ہدف ہے، یہی ہمارا نعرہ ہے اور یہی ہمارا راستہ اور منزلِ مقصود بھی ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہ ہمارا مقصد پاکستان ہے اور ہمیشہ اس مقصد پر قائم رہیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن کر کے مقبوضہ وادی میں دہشت اور خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے اور سید علی گیلانی سمیت سینئر حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند یا گرفتار کر رکھا ہے۔

سید علی گیلانی سے نظر بندی کے دوران یہ بیان جاری کیا ان کا کہنا ہے کہ کشمیری اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی صورت میں اُن کے سامنے موجود ہے.

حریت رہنما نے کہا کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل  بنانے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں،  علی گیلانی نے پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت قرار دیا.

انھوں نے کہا کہ اس نعمت کو حاصل کرنے میں ہمیں اپنی پوری زندگی بھی جدوجہد کرنی پڑے تو ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان ہی ہمارا نعرہ، یہی ہمارا مقصد ہے اور یہی ہماری منزل ہے اور ہم اپنی منزل حاصل کر کے دم لیں گے۔

Comments are closed.