بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت نہیں دباسکتا،آرمی چیف
فوٹو : فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہوگی، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا گیا، عسکری قیادت نے کہا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خطے پر منفی اثرات پڑیں گے.
عسکری قیادت نے کہاایسے بیانات خطے کے امن وامان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جب کہ افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی ظلم و جبر کا بہادری سے سامنا کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہوگی.
انھوں نے کہا بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا اور قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت لے کررہیں گے۔
کانفرنس میں شریک کمانڈرز نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستانی مسلح افواج نظم و ضبط اور امن کی فورس ہیں جو کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
کانفرنس میں بھارتی جبرو استبداد اور مسلسل محاصرے کا سامنا کرنے والے بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کوپائیدار امن و استحکام کے لیے ملک کو مثبت سمت پر ڈالنے والے آپریشن ردالفساد میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا
Comments are closed.