پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
فوٹو : سوشل میڈیا ،پی آئی ڈی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہر سال کی طرح آج بھی 5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا ۔ پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل سمیت اہم پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رواں سال یوم یکجہتی کشمیر معمول سے ہٹ کر منایا۔ اس دن کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا گیا۔
پاکستان میں آج عام تعطیل تھی اور وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دن 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار گئی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں
ہر ضلع کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تقاریب کے ذریعے کشمیریوں سے بھرپوریکجہتی کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کیا.
اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میںاراکین پارلیمنٹ سمیت معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور کشمیری عوام کی حمایت میں اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی میں پائوں تلے روندے ڈالے جارہے ہیں۔بعد ازاں فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وجبر پر روشنی ڈالی۔
یہ یادداشت پاکستان میں اقوام متحدہ کے موجود نمائندےJulein Harneis کو پیش کی گئی۔
یوم کشمیر کے موقع پر قابض بھارتی فوج اور بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز کے جبر کے خلاف سینہ سپر کشمیری ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں ، ملک بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ اسکولوں میں اس حوالے سے تقریری مقابلے اور مباحثے بھی منعقد کیے گئے۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب مظفر آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پُلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس کے علاوہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد مقامات پر دستخطی کیمپ بھی لگائے گئے ۔
یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم پر گفتگو کی۔
یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے شیطانی مقاصد سے باز آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے اقوام متحدہ کی قراردادیں پرانی نہیں ہو گئیں، دنیا میں تمام انصاف پسند لوگ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر ہیں، کامل یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی.
جماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کراچی کمپنی اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں جماعت کے کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی.
Comments are closed.