ووٹ کی عزت یہ ہے عوام کو ان کا حق دو۔ چیف جسٹس
فوٹو:فائل
لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ووٹ کی قدر اور عزت یہ ہے کہ وہ بنیادی حق عوام کو دیں جو آئین نے دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ایوان اقبال میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے، کسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، اینکرز کہتے ہیں مار شل لا، مارشل لا، کس نے لگانا ہے مارشل لاء اور کس نے لگانے دینا ہے،
قائد اعظم کے ملک میں صرف جمہوریت رہے گی، جس دن مارشل لاء لگا اور ہم پر شب خون مارا گیا اس دن میں اور سپریم کورٹ کے میرے 17 ججز نہیں ہوں گے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ذہن سے نکال دیں کہ سپریم کورٹ جوڈیشل مارشل لاء لگارہی ہے، جوڈیشل مارشل لاء کا آئین میں کوئی وجود نہیں، یہ کسی کے دل کی خواہش یا اختراع ہوسکتی ہے، ہمارے ذہن میں نہیں، ماورائے آئین کچھ بھی کرنے کے لیے تیار نہیں، عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے، جس دن لگا قوم ساتھ نہیں رہی، ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔
Comments are closed.