شاہ سلمان ریلیف سینٹرنےآزاد کشمیراور شانگلہ میں امدادی اشیاءتقسیم کیں
فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام
ریاض (رپورٹ : شاہ جہاں شیرازی) شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سےآزاد کشمیر ، شانگلہ اور افریقی ملک صومالیہ میں موسم سرما کے سیزن کے حوالے سے متاثرین اور مستحق افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹرسعودی عر ب نے پاکستان کے زیر انتظام علاقے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مستحق افراد میں موسم کی شدت سے بچنے کے لئے کمبل، رضائیاں اور خوراک پر مشتمل 540 امدادی پیکٹ تقسیم کیے.
امدادی سامان سے 2700 مردو خواتین اور بچے مستفید ہوں گے۔اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں کے مستحق افراد میں 560 امدادی پیکٹ تقسیم کیےجن سے 2800 افراد مستفید ہوں گے۔
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے افریقی ملک صومالیہ میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک کے 3 ہزار پیکٹ ارسال کیے گئے ہیں۔متاثرین میں مجموعی طورپر تین سو پندرہ ٹن خوراک چار متاثرہ صوبوں میں دی جائے گی.
اس خوراک سے 18 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.