ووہان سےسعودی طلبہ کولینے سعودی طیارہ چین پہنچ گیا

فوٹو : فائل

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)کروناوائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے سعودی طلبہ کو لینے چین پہنچ گیا،سعودی طیارہ آج واپس ریاض پہنچ رہا ہے۔

چینی حکام نے اس حوالے سے خصوصی فضائی پرواز کی منظوری دے دی۔ اس پرواز کے ذریعے مذکورہ طلبہ کو سعودی عرب واپس لایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے نیو کورونا وائرس کے سبب چین کے شہر ژوانزو کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے اتوار کو ایک سعودی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی مملکت نے نیو کورونا وائرس کے گڑھ چین کے شہر ووہان سے 10 سعودی طلبہ کو نکال لیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کئی روز سے یہ موقف دُہرا رہے ہیں کہ مملکت میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔

الربیعہ نے مملکت میں تمام شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی طبی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں.

Comments are closed.