رابی پیرزادہ نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی

فوٹو : انسٹاگرام

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف لوٹنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

5e2fe46cc944e

گلوکارہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی ہی بنائی کچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے پر نالاں ہو کرشوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس کےبعد سوشل میڈیا پر وہ مسلسل شوبز پر دوری اور مذہب کی کی طرف راغب ہوتی دکھائی دی ہیں.

رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد گزشتہ برس کے آخر میں مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حمد و قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز بھی جاری کی تھیں۔

ان کے شوبز چھوڑے جانے کے فیصلے کو مداحوں نے سراہا تھا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ثابت کیا کہ وہ فیصلہ پر قائم ہیں.

رابی پیرزادہ نے اب عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اور انہوں نے اس متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا، عمرے کے دوران مقدس مقامات پر کھچوائی گئی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر رابی پیرزادہ نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مقدس مقامات پر خود کو اللہ کا مہمان قرار دیا۔

5e2fe438abc01

رابی پیرزادہ نے اپنی پینٹنگز بھی شیئر کیں اور لکھا کہ اگرچہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور مقدس مقامات کی تصاویر بناتی رہتی ہیں تاہم مقدس مقامات کو دیکھنے اور وہاں وقت گزارنے جیسا سکون کہیں بھی نہیں۔

سوشل میڈیا پر اگرچہ کچھ لوگ اب بھی رابی پیرزادہ پر تنقید کر رہے ہیں کہ عورت کو ایسے سوشل میڈیا پر نمائش بھی نہیں کرنی چاہیے تاہم شہرت کی جن بلندیوں سے گلوکارہ واپس مذہب کی طرف آئی ہیں انھیں سراہا بھی جا رہا ہے.

Comments are closed.