سینیٹر فیصل جاوید کا بابر اعظم کو ہٹا کر سرفراز کو کپتان بنانے کا مشورہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ٹی آئی رہنما دوسروں کے کام مداخلت سے باز نہیں آتے،سینٹر فیصل جاوید نے 15 میچز میں خود ناکام اور ٹیم کی شکستوں کے باعث ٹیم سے آوٹ ہونے والے سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا دوبارہ کپتان بنانے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔
بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والے کپتان بابراعظم کی حوصلہ افزائی کی بجائے پی ٹی آئی سینٹر فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑ دیا.
وزیر اعظم کے قریب سمجھے جانے والے فیصل جاوید کی رائے سامنے آنے کے بعد سلیکٹرز بھی دباؤ میں آکر فیصل جاوید کے مشورے پر بابراعظم کو کپتانی سے ہٹا کر بری کارکردگی پر ٹیم سے آوٹ ہونے والے سرفراز احمد کا نام زیر غور لا سکتے ہیں.
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کہا کہ بابراعظم پر بہت زیادہ دباؤ ہے لہذا اسے پریشر سے نکال کر شعیب اور حفیظ کے بعد سرفراز کو بھی واپس لانا چاہیے.
ٹیم مسلسل ہار کے بعد ایک عرصے بعد 2 ٹی ٹوئنٹی میچز لگاتار جیتی ہے لیکن صورتحال کو سمجھنے کی بجائے اہم حکومتی رہنما نےسرفراز کو کپتان بناکر اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کا بے موقع مشورہ دیا ہے ۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ سارا پی ایس ایل لاہور میں ہورہا ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں.
پی ٹٰی آئی سینٹر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کا وننگ کمبی نیشن نہ بدلنے کی باتیں سیاست دانوں نے کی تھیں، آج پھر سے وہی کمبینیشن ہیں شعیب اور حفیظ واپس آئے ہیں، ہم نے بس ٹیم کے کمبینیشن کو لے کر آواز اٹھائی تھی.
کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے تو کپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہو، بابر اعظم کو پریشر سے نکالا جائے وہ نمبر ون بیٹسمین ہے، اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز کو کپتانی میں واپس لیں آئیں.
فیصل جاوید نے ایک طرف سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا بیڑہ غرق کیا اور ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی رہی،جبکہ دوسری طرف ناکام سرفراز کو ٹیم پر مسلط کرنے پر زور دیا.
Comments are closed.