پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو : پی سی بی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی.
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی.
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 6 رنز کے مجموعی اسکور پر احسان علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد بغیر مزید کسی نقصان کے پاکستان نے ہدف حاصل کر لیا.
کپتان بابراعظم 66 اور محمد حفیظ 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کل شعیب ملک نے فتح گر اننگ کھیلی تھی آج دوسرے سینئر پلیئر محمد حفیظ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا.
3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد متھن کی جگہ مہدی کو شامل کیا گیا
اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی آغاز میں ہی بنگلہ دیشی اوپنر مشکلات کا شکار ہوگئے اور 5 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم بغیر کوئی رنز بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا شکار بنے۔
جس کے بعد اگلے آنے والے بلے باز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 22 رنز کے اسکور پر مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں، بنگلہ دیش ٹیم کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس تھے جو 41 کے مجموعی اسکور پر صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
50 رنز سے کم اسکور پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کیریز پر موجود بلے بازوں نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ عفیف حسین، فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد مہمان ٹیم کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جنہوں نے 65 رنز کی اننگ کھیلی اور رن آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف۔
بنگلہ دیش: محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، مہدی حسن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔
Comments are closed.