بھارت کا انکار ، ایشیا کپ کی میزبانی یو اے ای کو مل گئی

فوٹو:فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کی میزبان سے بھارتی انکار کے بعد میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی گئی

ملائیشیا کے شہر کولاالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ہوا جس کی صدارت کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔

اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی، شیڈول اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ کونسل نے بھارت کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی سے انکار کے بعد ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات کودی گئی۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کردیا تھا جس کے بعد آج ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ 2018 کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا۔

ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں ہونا ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنا تھی ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی ایشیاء کپ میں شرکت کے حوالے سے بھی شکوک شبہات پائے جاتے ہیں۔

Comments are closed.