شیخ رشید احمد شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہ بن گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کی طرف سے گواہ بن گئے ہیں۔
شیخ رشید ایل این جی کیس میں مجموعی طور پر 59گواہوں میں پہلے گواہ ہوں گے ، اس کیس میں استغاثہ کی طرف سے وزارت توانائی کے چار افسروں سمیت 59گواہ پیش کرنے ہیں۔
وزات توانائی کے جو افسر گواہی میں شامل ہوں گے ان میں محمد حسن بھٹی، عبدالررشیدجوکھیو، عمر سعید اور نواز ورک شامل ہیں،شیخ رشید ایک عرصہ سے اس کیس کے حوالے سے کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
سوئی سدرن کے قائم مقام جی ایم فصیح الدین اور ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی جمیل اجمل بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف استغاثہ کے گواہ ہیں۔
شیخ رشید احمد شاہد خاقان عباسی کو مناظرے کا چیلنج بھی دیتے رہے جب کہ سابق وزیرپٹرولیم پر ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر منظور نظر کمپنی کو دینے کا بھی الزام ہے۔
Comments are closed.