آرمی پبلک سکول میں قتل عام کو بھلا یا نہیں جا سکتا، آرمی چیف
پشاور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس میں قتل عام کو بھلایا نہیں جاسکتا، شہدا بچوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر آرمی چیف کے پیغام میں کہا کہ واقعہ میں ملوث 5 دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزا ئے موت کے بعد پھانسی دی جا چکی ہے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بطور قوم طویل سفر طے کیا، ہم متحد ہوکر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔
یاد رہے آرمی پبلک اسکول پشاور میں ننھی کلیوں کو ملنے کے دلخراش سانحہ کو آج 5 سال بیت گئے والدین کے دلوں میں شہداء بچوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں.
Comments are closed.