حویلیاں سے مانسہر ہ تک موٹروے کاآج وزیراعظم افتتاح کریں گے
فوٹو:فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہزارہ موٹروے کے حویلیاں سے مانسہرہ تک سیکشن کا آج وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے،مسلم لیگ ن کی طرف سے جگہ جگہ نوازشریف کے بینرز لگا دیئے گئے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان ہزارہ موٹروے فیز ٹو منصوبہ کا افتتاح کریں گے اس حوالے سے کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کو کل کی تقریب کے تمام انتظامات سونپے گے ہیں۔
عمران خان کے افتتاح کیلئے آنے سے ایک روز قبل ہی ن لیگ نے اپنے قائد نوازشریف کے موٹروے پربینرز اور ہولڈنگز نصب کر دئیے ہیں، دوسری طرف کمشنر ہزارہ ن لیگ کے قائد کے نصب کئے گے بینرز سے مکمل لاعلم ہیں۔
مسلم لیگ ن نے ہزارہ موٹر وے منصوبہ کے حوالے سے ایبٹ آباد شہر میں بینر لگا دیئے گئے ان بینرز پر ہزارہ موٹر وے شروع کرنے پر نواز شریف کے حق میں خیر مقدمی نعرے درج ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں شروع ہونے والا ہزارہ موٹروے منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اورمسلم لیگ ن کے دور میں ہی شاہ مقصود تک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اس کا افتتاح کیا تھا۔
مانسہرہ سے تھاکوٹ تک موٹروے پر کام بھی تیزی سے جاری ہے اور فروری 2020میں اس سیکشن کے افتتاح کی بھی تاریخ دی گئی ہے۔
حویلیاں سے مانسہرہ تک موٹروے کھولنے کی تین مرتبہ تاریخ دی گئی لیکن اس کا افتتاح نہیں ہوسکا تھا آخری تاریخ 15نومبر کی دی گئی تھی لیکن کمشنر ایبٹ آباد کے اعلان کے مطابق بارش کے باعث تاریخ 18نومبر کی گئی ۔
Comments are closed.