ڈرامہ سیریل دل گمشدہ کی، امرخان ،کے انگلش مکالمے

فوٹو: امر خان انسٹا گرام

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈا ٹ کام)ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ امر خان نے ، ، جیو ،، کے ڈرامہ دل گمشدہ میں متاثر کن اداکاری کرکے فیلڈ میں موجود معاصر اداکاراوں کیلئے مقابلے کی فضا پیدا کردی ہے۔

نامور اداکارہ فریحہ جبیں کی صاحبزادی اگر چہ 2016سے اداکاری کے میدان میں ہے لیکن دل گمشدہ میں امر خان کے انگلش مقالموں نے اسے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں سطح پر لا کھڑا کیاہے۔

اگر چہ موجودہ پاکستانی فلموں میں پڑھی لکھی اداکارائیں آنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود امر خان نے دل گمشدہ اداکاری سے اپنا مضبوط تاثر قائم کیا، ان سے کہیں پہلے شوبز میں موجود حنا الطاف ان کے سامنے ہچکچاتے دکھائی دیں۔

امر خان نے دل گمشدہ میں آغا کے مد مقابل سائیڈ ہیروئن کا کردار ادا کیا لیکن اپنی اداکاری کی وجہ سے جہاں ناظرین کے دل میں جگہ بنائی وہاں ڈرامے میں بھی اداکاری میں ان کا پلڑہ بھاری نظر آیا۔

امرخان لاہور میں پیدا ہوئی ، تعلیم بھی لاہور میں حاصل کی پھر کراچی منتقل ہو گئی ہیں ، حال ہی میں شوبز انڈسٹر ی سے وابستہ اداکار اور اداکاراوں نے بڑی تعداد میں لاہور سے کراچی کا رخ کیا ہے۔

امر خان لاہور کی بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد شوبز کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرکے شوبز میں آئی ہیں، امرخان صرف اداکارہ ہی نہیں بہت اچھی رائٹر بھی ہیں۔

پانچ فٹ پانچ انچ قد کی امر خان نے ڈرامہ بد گمان سے فن اداکاری کا آغاز کیا تھا اب تک اس کے بعد چشم نم، بیل پور کی ڈائن، گوگی ، استانی جی ، دل بے رحم میں کام کرچکی ہے ، جب کہ اس میں چشم نم ان کی ٹیلی فلم تھی جو لکھی بھی امر خان نے ہی تھی۔

فنکار گھرانے میں پیدا ہونے والی امر خان نے مختصر سے وقت میں اپنے فن سے لو ہا منوا لیاہے، شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے پہلے اداکاری کے جوہر تو دکھا لوں پھر شادی کا سوچوں گی۔

Comments are closed.