سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نئے امریکی وزیر خارجہ مقرر
واشنگٹن:ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا ۔
امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اْن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مائیک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے،
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پومپیو بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے انجام دی تھیں۔امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اْن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے ۔
(فائل فوٹو)
Comments are closed.