نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پر وزیر داخلہ کی طلبی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی وزرا داخلہ کو طلب کرلیا، سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے.

شہبازشریف کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، درخواست میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے ۔

پہلے اس درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار شہباز شریف متاثرہ فریق نہیں ہیں تاہم وکیل خواجہ نے اس حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی اہم ترین عدالتی مثالیں دے کر قائل کیا ۔

یاد رہے رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Comments are closed.