آج صبح اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک مختلف شہروں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.

پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

نوشہرہ، چترال، سوات، ہری پور، بنوں، مری، دیربالا، شمالی اورجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments are closed.