مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا،امریکی صدر ٹرمپ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں  کی موجودگی کی غلط اطلاعات پر گئے جبکہ وہاں ایسے ہتھیار نہیں تھے۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 80کھرب ڈالر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے، شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے عظیم فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری توجہ اب بڑے مناظر پر ہے امریکا پہلے سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔

Comments are closed.