سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ کے انتقال پر دعا کی اپیل


اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ انتقال کر گئیں،ان کی والدہ کےلئے دعائے مغفرت کی درخواست۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی’دنیا‘ یعنی والدہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

محمد یوسف نے اپنی ٹوئٹ میں عوام سے والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاو¿ں کی درخواست بھی کی ہے، اور والدہ کی مغفرت کےلئے فاتحہ پڑھنے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں پاکستان کی رنز مشین ہونے کا اعزاز بھی بھی حاصل ہے۔

محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ میں 9000 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 7000 رنز بنائے، انہیں آئی سی سی کی جانب سے سال 2007 کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.