چین نے امریکہ اوربین البراعظمی ہدف کوتباہ کرنے والے میزائل متعارف کرا دئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چین نے آواز سے کئی گنا تیز  رفتار سے مار کرنے والا انتہائی تباہ کُن سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل متعارف کرا دیا۔

اس نیوکلیئر میزائل ڈی ایف۔17 کو چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا جو امریکا کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہائپر سونک گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل کم بلندی سے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی ایف۔17 ہوا کی رفتار سے بھی 25 گنا تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اوراگر فائر کیا جائے تو یہ صرف 30 منٹ میں امریکا پہنچ سکتا ہے۔

سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل


اس کے علاوہ چین نے جدید ترین بین البراعظمی ڈی ایف 41 میزائل بھی متعارف کرایا جسے دنیا کا سب سے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل قرار دیا جا رہا ہے۔

چین کے آرم کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایف 41 میزائل 10 وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی نے دفاعی ماہرین کے حوالےسے سلام بتایا ہے کہ ڈی ایف 41 میزائل کو امریکا کے لیے صحیح معنوں میں خطرہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیکر اصل ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.