عمران خان کے مقابلے میں ذوالفقار علی بھٹو چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے
فوٹو :سچ ٹی وی فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق بیورو کریٹ اور سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں ذوالفقار علی بھٹو ایک چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے.
یہ بات سچ ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہی گہی ہے اس رپورٹ میں اوریا مقبول جان نےاقوام متحدہ میں ذوالفقار علی بھٹو اور عمران خان کی تقاریر کا موازنہ کیا ہے.
بھٹو کی تقریر عمران خان کے مقابلے میں دسواں حصہ بھی نہیں تھی۔ بھٹو نے پولینڈ کی قرار داد اس لیے پھاڑی تھی کیونکہ اس میں کہا گیا تھا کہ اقتدار مجیب الرحمان کے حوالے کردو تو بھارت فوجیں نکال لے گا.
عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ لوگ بھٹو کی تقریر کی مثالیں دیتے ہیں لیکن بھٹو کی تقریر اس کا دسواں حصہ بھی نہیں تھی۔
4 دن تو بھٹو زکام میں اپنے ہوٹل کے اندر پڑا رہا تھا اور اس لیے تقریر کرنے نہیں گیا تھا تاکہ ایک بار فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل ہوجائیں اور اس کے بعد جا کر پولینڈ کی قرار داد پھاڑ دوں۔
اوریا مقبول جان نے بتایا کہ پولینڈ کی قرار داد میں یہ لکھا ہوا تھا کہ تم اقتدار الیکشن جیتنے والے مجیب الرحمان کے حوالے کرو گے تو ہم انڈیا کو کہہ دیں گے کہ اپنی فوجیں باہر نکال لے، بھٹو کو اپنا اقتدار ختم ہوتا ہوا نظر آرہا تھا اس لیے وہ شخص 4 دن وہاں نہیں گیا۔
بھٹو نے اپنی تقریر میں ایک دفعہ یہ نہیں کہا کہ تم انڈیا سے اس لیے محبت کرتے ہو کہ تمہاری مارکیٹ ہے، مجھے ذوالفقار علی بھٹو اس کے سامنے ایک چھوٹا سا چوہا نظر آتا ہے۔
Comments are closed.