بھارتی فوجی کی لاش پاکستان نے واپس کردی


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی یہ فوجی ورکنگ باونڈری کے قریب نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف ) کے سب انسپکٹر پری توش منڈل، مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باو?نڈری کےقریب ایک نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

بھارتی فوجی کی لاش بہہ کر پاکستان آنے کی اطلاعات تھیں، جس پر بی ایس ایف نے اپنے فوجی کی لاش کی تلاش کیلئے پاکستان رینجرز سے مدد کی درخواست کی تھی۔

پنجاب رینجرز نے سرچ ا?پریشن میں پری توش منڈل کی لاش تلاش کرکے مروجہ فوجی ضابطوں کے مطابق بی ایس ایف حکام کے حوالے کردی۔

Comments are closed.