وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات
نیو یارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات میں انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان جوکہ اِن دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔
وزیراعظم جن عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترک صدر طیب اردوان، ایرانی صدر حسن روحانی، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ایتھوپیا کی صدر سمیت کئی سربراہان مملکت شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کیوی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے اسلام اور مسلم مخالف جذبات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
عمران خان نے وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی ابتر حالت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی بہت بڑا بحران منظر عام پر آئے گا۔
عمران خان نے رواں سال نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی قیادت کے اقدامات کو سراہا۔
یادر ہے پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کئے گے تھے جس میںپچاس افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعدوزیراعظم نیوز ی لینڈ نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کےلئے کئی مثبت اقدامات کئے تھے۔
ان اقداما ت میںسیاہ لباس اور سرپردوپٹہ اوڑ ھ کر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مسلم کمیونٹی سے تعزیت بھی شامل تھی۔
Comments are closed.