ایران حملہ آور ملک کو میدان جنگ بنا کر تباہ کردیگا، سربرہ پاسداران انقلاب


تہران(نیٹ نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے واضح کیا ہے اگر کسی ملک نے ایران پر جارحیت کی تو اس ایران اس ملک کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں گرائے گئے امریکی ڈرونز کی نمائشی تقریب سے خطاب میں میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے ہی میدان جنگ بنادیں گے، ہم کسی بھی جارحیت کرنے والے ملک کا مسلسل تعاقب کریں گے۔

جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ مکمل تباہ نہ ہوجائے لہٰذ ا ایران پر جارحیت کا سوچنے والے ممالک محتاط رہیں اور غلطی نہ کریں۔

میجر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنےکی اجازت کبھی نہیں دیں گے، ایران کی دفاعی صلاحیتیں ابھی سب پر ظاہر نہیں ہے کیوں اب تک ہم نے اپنی طاقت اور صلاحیت کا صرف چھوٹا سا حصہ ظاہر کیا ہے۔

ادھرسعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ان ممالک کی درخواست پر مزید فوجی دستے اور سازو سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کے اس اقدام کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔

یمن سے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جب کہ امریکی صدر نے کہا تھا ہمیں پتہ ہے حملے کہاں سے ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب نے بھی حملوں کی سمت اور شوائد پیش کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حملے یمن سے نہیں ہوئے۔

Comments are closed.