وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکہ روانہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکاروانہ ہوگئے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی سید ذولفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 21 سے 27 ستمبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 27 ستمبرکو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرمؤقف دیں گے.
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عالمی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے، وزیراعظم نفرت انگیز تقاریرکے خاتمے پر مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم موجودہ حالات اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی ۔
Comments are closed.