برطانوی شاہی جوڑا اکتوبر میں پاکستان آئے گا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1175033903494705152?s=19

اس حوالے سے برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

Comments are closed.