وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے، گورنر مکہ نے استقبال کیا

ریاض (شاہ جہاں شیرازی) وزیر اعظم پاکستان  عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے.

  جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم اور گورنر مکہ خالد الفیصل کے مابین  ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور، دورہ سعودی عرب اور کشمیر کے صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی.

گورنر مکہ وزیر اعظم او ران کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔

Comments are closed.