ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس پرامن اختتام پذیر ہو گئے
اسلام آباد (زمینی حقائق) ملک بھر میں آج نویں محرم الحرام کے جلوس پرامن اختتام پذیر ہو گئے ، سندھ حکومت نے صوبے میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش میں نویں محرم الحرام کے جلوس کےلیے خصوصی انتظامات کیے گے ہیں، شرکاء کی دن گیارہ بجے سے آمد شروع ہوگئی تھی.
ادھر جی 6 میں بھی مجالس اور جلوس کا اہتمام ہے کل یوم عاشور کو تمام چھوٹے بڑے جلوس راجہ بازار راولپنڈی میں جمع ہوں گے جہاں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عذاداروں کےلیے سبیلیں بھی لگیں گی.
لاہور اور کوئٹہ میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
سندھ میں نو محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔
یوم عاشور کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر پولیس کے 7 ہزار سے زائد جبکہ رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔ مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے۔
لاہور میں بھی آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ، جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر آنیوالی عمارتوں پر سنائپر تعینات ہونگے۔
جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
لاہور میں نو محرم کے جلوس کا ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا۔ پانڈو سٹریٹ کی جانب سے تمام راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے.
آزادی فلائی اوور سے آنیوالی ٹریفک کو جی سی کالج ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ فیروز پور روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو بھی ایل او ایس نالہ کی طرف موڑا جائے گا۔
اوکاڑہ میں یوم عاشورہ پر مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر لئے گئے۔ ساہیوال ڈویژن میں 461 جلوسوں میں سے 79 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں بھی نو اور دس محرم پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔ 10 محرم کو کوئٹہ، بولان اور مستونگ میں یوم عاشور پر موبائل سروس بند رہے گی۔
Comments are closed.