امریکہ طالبان مزاکرات کی منسوخی پر پاکستان کا ردعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان طالبان سے مذاکرات کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے.

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان نے ہمیشہ پر تشدد کاررائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کار کا مخلصانہ کردار ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے لہٰذا تمام فریقین مذاکرات کی میز پر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے، تمام فریقین صبر تحمل سے امن عمل کو آگے بڑھائیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

امریکی کی جانب سے امن مذاکرات کی منسوخی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فریقین حتمی معاہدے پر پہنچ چکے تھے اور دستخط ہونا باقی تھے۔

افغان طالبان اور امریکی مذاکراتی ٹیم کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں 9 دور ہوئے تھے جس کے بعد ہی فریقین حمتی معاہدے کے قریب پہنچے تھے۔

Comments are closed.