مہوش حیات کی پریانکا چوپڑہ کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

نیویارک(نیٹ نیوز)پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

IMG 20190908 235313

مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

یاد رہے حال ہی میں مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

لیکن یہ بات بھی یاد رہے کہ انڈین پبلک بھی اس تصویر پر چپ نہیں رہے گی اور ممکن ہے کل سے طرح طرح کے تبصرے شروع ہو جائیں گے.

Comments are closed.