چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے جس میں سی پیک اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پر بات چیت کی گئی.

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلات بندش نے مسنگین صورت حال پیدا کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ باہمی اعتماد پر مبنی شراکت داری خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بھارتی اقدام و کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی کشمیری عوام پر پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور دیگر پابندیوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پاک چین مشاورتی عمل جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہے، مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستانی صنعت، زراعت میں جدید پالیسیاں لائے ہیں، پالیسیوں سے مستفید ہونے کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ٹھوس اور اٹوٹ ہیں۔

واگ ژی نے کہا کہ چین موجودہ حالات میں پاکستان سے ہر طرح کا تعاون جاری رکھے گا، بھارت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی بحالی میں انقلابی منصوبہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان کی معاشی اور مالی حالت بہتر ہورہی ہے، خطے میں معاشی ترقی، امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول میں مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.