وزیراعظم کافرانسیسی صدر، اردن کے شاہ سے رابطہ، مقبوضہ کشیمرکی صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ سے رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کرفیو میں پھنسے مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہ کیا۔
عالمی سربرہان سے گفتگو کرتے ہوہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔ کشمیری لاک ڈاؤن کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انھوں نے کہا عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ بھارت غیر قانونی اقدامات اور نسل پرستی کے نظریے پر کاربند ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ اردن کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کرے گا۔
عمران خان نے فرانسیسی صدر کو افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ میکرون نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
صدر میکرون کا بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام متنازع امور پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔ پاکستان اور فرانس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.