ہولی ہلپ سکول کی تقریب۔ والدین کی بڑیی تعداد میں شرکت
راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے سکول ہولی ہلپ میں سالانہ تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر عمران کیانی تھے۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے پیش کئے،
شرکاء نے تقاریر میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہولی ہلپ کی کوششوں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
عمران کیانی کا کہنا تھامجھے آج اس تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے مجھے ایسالگا جیسے کوئی ثواب کاکام کررہاہوں ،انھوں نے کہا تعلیم روشنی ہوتی ہے اور خاص کر ان بے سہارا پھولوں کا سہارا بننے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اللہ پاک اس ادارے کو ترقی دے۔اس موقع پر انھوں نے سکول کے لیے ستر ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں والدین نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے چیئرمین ہولی ہلپ عبداللہ صابر، پروفیسر عائشہ کاکڑ، سماجی کارکن کنزہ ممتاز عباسی ، ہولی ہلپ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد اصغر ، سماجی کارکن شیخ طار ق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
اس موقع پر نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گے۔
Comments are closed.