یواےای پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود
خانیوال(ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیرپر پاکستان کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔
خانیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی گہی اور نمازِ جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔
ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں، ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں، دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یاد رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گزشتہ روز یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.