فوج اور قوم کسی بھی بھارتی کارروائی کے مقابلہ کے لیے تیار ہے، وزیر خارجہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے لیکن فوج اور قوم کسی بھی اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی کی آج پہلی میٹنگ تھی جس میں پاکستان کے تمام اداروں کی تجاویز آئی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہم نے ایک بڑا معرکہ سر کیا اور مسئلہ کشمیر کو اس فورم پراٹھایا جو اس کو حل کرنے کا ذمہ دار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے جسے کئی محاذوں پرلڑنا ہے جب کہ آج کی میٹنگ میں آئندہ آنے والے دنوں کی حکمت عملی پر بات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفتر خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جب کہ دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں کشمیر ڈیسک بناہے جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تنازع کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، مسلح افواج تیار ہیں اور بھارتی ایکشن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس سےقبل وزیراعظم کی بناہی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حثیت بدلنے کی بعد کی صورتحال کا جاہزہ لیا گیا۔

Comments are closed.