وزیراعظم آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ذکرپر آبدیدہ ہوگئے
مظفر آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے آبدیدہ ہوگئے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہٹلر کی کاپی ہے ہٹلر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیلوٹ کرنے کا انداز یکساں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جان کی قربانی دے چکے ہیں، کشمیریوں کو خوراک اور ادویات سے محروم کیا جارہا ہے لیکن ان کی آزادی کی جدوجہد جاری ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، لوگ ایل او سی کو پار کرنے کے لیے مچل رہے ہیں، امید ہے اس اجلاس کے دور رس نتائج نکلیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجتی کیلئے آزاد کشمیر پہنچے جہاں انہوں نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم مودی کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور وقت آگیا ہے کہ انہیں ایک سبق سکھائیں۔
Comments are closed.