اسرائیلی فوج کی بیت المقدس کے نمازیوں پر فائرنگ، دستی بم پھینکے

مقبوضہ بیت المقدس

12اگست ،2019

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی،دستی بم بھی پھینکے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی پولیس کے مظالم جاری ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اتوار کو عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد اقصٰی کے کمپاونڈ میں فلسطینی مسلمان نمازیوں پر فائرنگ کردی۔

قابض اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر گرینیڈ بھی پھینکے،عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی مسجد اقصیٰ کے کمپاونڈ میں احتجاج کررہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ان پر گرینیڈ بھی پھینکے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ فلسطین میں عید الاضحیٰ اتوار کو منائی گئی۔


Comments are closed.