چین مسلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتاہے،شاہ محمود


مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد نماز عید ادا کی اور ریلی میں شرکت کی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مہاجرکیمپ کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں کہا کہ ہر تاریک رات کے بعد اجالا آتاہے، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ساتھ نماز عید ادا کی بعد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔

مظفر آباد میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے کہا امہ کی بات تو بہت کی جاتی ہے مگر امہ کے محافظوں کے مفادات بھارت سے منسلک ہیں، انہوں نے وہاں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں جانا سب سے اہم فیصلہ ہےاور چین نے کشمیریوں کامقدمہ پیش کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یاسین ملک کابے پناہ احترام ہےاور ان کی حالت پرتشویش ہے ،بھارت کلبھوشن یادیو کو فیملی اس سے ملانے کا مطالبہ کرتا ہے لیکن خود یاسین ملک کی اہلیہ کو ویزا کیوں جاری نہیں کرتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم جوپیغام باہردینا چاہتے تھے وہ ہم بھیجنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں جانا سب سے اہم فیصلہ ہے اور چین نے کشمیریوں کامقدمہ پیش کرنے میں مکمل تعاون کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم دنیا بھر کی قیادت سے بات کر رہے ہیں، سیکیورٹی کونسل کیلئےحمایت حاصل کی جارہی ہے لیکن کشمیریوں کا متحرک ہونا اور مشترکہ پیغام جانا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ نے ملکی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیاسی ایجنڈے کو کشمیر کے ایجنڈ ےمیں ضم نہ کیجیے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، کشمیر کے جھنڈے تلے پاکستان کی سیاست سے فائدہ نہیں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم احمقوں کی جنت میں نہ رہے کیونکہ اقوام متحدہ میں کوئی پاکستان کے لیے ہار لے کر نہیں کھڑا، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا کوئی بھی مستقل رکن پاکستان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

Comments are closed.