بھارت کی مہم جوئی کا27فروری سےزیادہ سخت جواب دینگے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےبھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائے گا، پاکستان کا ردعمل ستائیس فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔
ترجمان پاک فوج نے الزام تراشی پر بھارتی جنرل کو آئینہ دکھا دیا، اپنے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹ کے ذریعے ایل او سی پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے۔
میجر جنرل آصف غفورنے کہا آزادکشمیر غیرملکی میڈیا کے لیے قابل رسائی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کہیں بھی جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے سوال کیا کہ کیا بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟ بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہی، فوج کی مزید تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بھارتی فوج گیدڑ بھپکیوں سے کام لے رہی ہے
Comments are closed.