کشمیر کا سودا کیا گیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری مقبوضہ کشمیر پر ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب میں  کہا قوم جوش و خروش مگر بھاری دل سے جشن آزادی منائے گی، باپ اور بیٹی بیرون ملک سے خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئے۔

شہباز شریف نے کہاایک بیٹی بیمار ماں کو چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئی، پوری قوم جانتی ہے یہ گرفتاریاں پہلی بار نہیں ہوئیں، یہ گردن کٹ جائے گی حکومت کے سامنے نہیں جھکے گی، ہم نے پہلے بھی یہ ظلم و ستم برداشت کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا یہ حکومت کی بھول ہے کہ ان چیرہ دستیوں سے ہمیں دبالے گی، ایسے حادثوں کو برداشت کرتے میری عمر گزر گئی، مریم نواز نیب میں باقاعدہ پیش ہوتی رہیں، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔

اپوزیشن حکومت کو دیوار سے لگا دے گہی، ملک کو اندھیروں سے نکالنا نواز شریف کا قصور ہے ؟ شاہد خاقان نے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، شاہد خاقان نے میدانوں، پہاڑوں سے پائپ لائن گزار کر گیس پہنچائی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پشاور کے لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، خیبرپختونخوا احتساب بیوروپر 70 ارب خرچ ہوئے اور بند کر دیا گیا، رانا ثنا اللہ کے داماد کو بھی گرفتار کر لیا گیا، نواز شریف کے ساتھیوں کا قصور قوم کی خدمت ہے۔

انھوں نے کہا مریم نواز کا قصور بتا دیا کہ وہ عوام اور اپنے باپ کیلئے نکلی، مہنگائی میں کمی ہوتی تو قوم ان کو دعائیں دیتی، معیشت کی کشتی اس وقت بھنور میں ہے۔

شہباز شریف نے الزام۔ لگایا کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے، توجہ ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مریم نواز کی گرفتاری مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، میگا پروجیکٹس میں اربوں کی بچت ہمارا قصور بن گیا، غلامی کی زنجیریں ماضی میں بھی توڑیں اور آئندہ بھی توڑیں گے۔

Comments are closed.